کالعدم ٹی ایل پی کا جی ٹی روڈ پر چلنے والا معاملہ فوری ختم ہونا چاہیے، فواد چوہدری

ویب ڈیسک  بدھ 27 اکتوبر 2021
ورلڈ ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم بہترین کھیل رہی ہے، وفاقی وزیر فوٹو: فائل

ورلڈ ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم بہترین کھیل رہی ہے، وفاقی وزیر فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی کا جی ٹی روڈ پر چلنے والا معاملہ فوری ختم ہونا چاہیے۔

الیکشن کمیشن اسلام آباد کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کا جی ٹی روڈ پر چلنے والا معاملہ فوری ختم کونا چاہیے، راستے فوری طورپر کھول دیئے جائیں، مسائل میں اضافہ نہ کریں، ہمارے نبی ﷺ تو کہتے ہیں کہ راستے سے کیکر بھی ہٹا دینا چاہیے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم بہترین کھیل رہی ہے، ہم نے بھارت کو شکست دی بڑے عرصے بعد خوشی آئی، بھارت کو ایسی شکست دی کہ زندگی بھر یاد رکھیں گے، قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو بھی شکست دی، اب ان کو آرام آگیا ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔