- اسلام آباد میں وفاقی وزارتوں کے کوہسار بلاک سے بجلی کی تاریں چوری
- ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین تیار کرلی
- 3 کروڑ نوری سال دور موجود اسپائیڈر کہکشاں کی نئی تصویر جاری
- جن خواتین کو حیض آنا بند ہوجائے ان کے لیے کیا چیزیں نقصان دہ ہیں؟
- امتحان میں نقل کرانے کیلئے طلبا کے احباب کا انوکھا طریقہ
- اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی
- سانحہ 9 مئی؛علی امین گنڈاپور سمیت تحریک انصاف کے 29 رہنماؤں کے وارنٹ جاری
- اقتصادی محاذ پرمثبت پیش رفت سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 65000 کی نفسیاتی حد بحال
- متحدہ عرب امارات کی 87 ممالک کیلیے ویزا فری سہولت؛ اسرائیل بھی شامل
- ملیر جیل میں ایڈز کے قیدی نے پہلی منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی
- امریکی سفیر کی پاکستان آئی ایم ایف معاہدے کے لیے حمایت کی یقین دہانی
- طارق روڈ پر وین میں 8 لاکھ کی ڈکیتی، مزاحمت پر دو زخمی، کورنگی میں شہریوں نے ڈاکو مارڈالا
- سعودی عرب؛ پاکستانی کی لاٹری میں کروڑوں روپے مالیت کی کار نکل آئی
- کوئٹہ: حوالہ و ہنڈی میں ملوث دو ملزمان گرفتار، 7 ہزار ڈالرز اور 22 لاکھ روپے برآمد
- شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر منتخب
- سائفر کیس میں کیا بے چینی تھی جو رات 9 بجے بھی ٹرائل ہو رہا تھا؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- لندن میں دوران پرواز مسافر کی خودکشی؛ طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
- وزیراعظم کی ارشد ندیم سے ملاقات، 25 لاکھ روپے انعام دیدیا
- پرویز الہی اڈیالہ جیل کے واش روم میں گرگئے، ہڈی فریکچر
- کوئٹہ، پشین، لورالائی، سبی، خضدار اور مکران میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری
انگلینڈ نے بنگلادیش کو باآسانی شکست دیدی
ابو ظہبی: ٹی ٹوئٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے بنگلایش کو شکست دے دی۔ بنگلادیش کی جانب سے 125 رنز کا ہدف دیا گیا تھا۔
ابو ظہبی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بنگلادیش نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔ تاہم انگلینڈ کے بلے باز 15 اوورز میں ہی 2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
بنگلہ دیش کی انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ درست ثابت نہ ہوا اور ریت کی دیوار کی طرح ایک ایک کرکے ان کی وکٹیں گرتی گئیں۔ اوپنرز لٹن داس 9، محمد نعیم 5 اور ٹاپ آرڈر بلے باز شکیب الحسن صرف 4 رنز پر ہی آؤٹ ہوگئے۔ مشفق الرحیم نے اسکور کو سنبھالنے کی کوشش کی اور وہ 29 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ان کے بعد عفیف حسن بھی صرف 5 رنز ہی بناکر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان محمود اللہ 19، نور الحسن 16، مہدی حسن 11 اور نسیم احمد نے 19 رنز بنائے جبکہ مستفیض الرحمان صفر پر آؤٹ ہوگئے۔
انگلینڈ نے جارحانہ بیٹنگ کی۔ ڈیوڈ ملان 28 اور جونی بیئراسٹو 8 رنز بنا کر آخر تک کھڑے رہے۔ جیسن روئے نے ٹیم کو 61 رنز کا اچھا سہارا دیا جبکہ جوز بٹلر نے 18 رنز بنائے۔
ورلڈ کپ میں اس سے قبل میچ میں سری لنکا نے بنگلا دیش کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی جبکہ انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹ سے ہرایا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔