کورونا سے صحت یاب ہوکر محمد عامر دوبارہ ٹی ٹین لیگ کا حصہ بن گئے

کورونا کا شکار ہونے کے بعد محمد عامر نے ٹی ٹین لیگ سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا


ویب ڈیسک November 23, 2021
کورونا کا شکار ہونے کے بعد محمد عامر نے ٹی ٹین لیگ سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا - فوٹو:فائل

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر دوبارہ ٹی ٹین لیگ کا حصہ بن گئے ہیں۔

گزشتتے ہفتے سوشل میڈیا پر کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹی ٹین لیگ سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا تاہم اب مکمل صحت یاب ہونے کے بعد وہ دوبارہ سے بنگلا ٹائیگرز ٹیم کے ساتھ وابستہ ہوگئے ہیں۔

فاسٹ بولر بنگلا ٹائیگرز کی جانب سے آخری پانچ میچز میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ بنگلا ٹائیگرز نے اب تک چار میچز کھیلے ہیں، تین میں کامیابی کے ساتھ ان کی پوائنٹس ٹبیل پر اس وقت چوتھی پوزیشن ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں