- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی کے قریب ہوا دھماکا خود کش تھا، رپورٹ
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
- 9 مئی کیسز؛ فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
- بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
- پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، وفاقی وزیر قانون
- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
- فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان
کراچی میں کار اور موٹر سائیکلوں کے بعد چوری کی انوکھی واردات
کراچی: شہر قائد میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوری کے بعد چور 40 فٹ لمبی 8 ویلر کنٹینر بردار ٹرالی لے اڑے، ٹرالی لے جانے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوری کے بعد نامعلوم ملزم کیماڑی نے 40 فٹ لمبی 8 ویلر ٹرالی جس پر کنٹینر رکھا جاتا ہے چوری کرلی، چوری کی اس انوکھی واردات کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جیکسن پولیس نے چوری کا مقدمہ درج کرلیا تاہم مسروقہ ٹرالی تاحال برآمد نہیں کرائی جا سکی۔
اس حوالے سے مدعی مقدمہ امجد علی نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ ڈیفنس ویو فیز ٹو کا رہائشی اور ٹرانسپورٹ کا کاروبار کرتا ہے، ڈرائیوراشفاق نے مورخہ 6 نومبر کو دن پانچ بجے کے قریب میرے ٹرالر نمبر ٹی ایل اے 580 کی 8 وہیلر 40 فٹ لمبی ٹرالی شاہین یارڈ روڈ نزد کسٹم بونڈ گودام کیماڑی کی پارکنگ میں چوکیدار کی زیر نگرانی پارک کر کے فشری گودام گیراج چلا گیا۔ مورخہ 19 نومبر کو میری دوسری گاڑی کے ڈرائیور بخت زادہ نے مجھے بتایا کہ ٹرالی اپنی جگہ پر موجود نہیں ہے جس پر میں نے وہاں جا کر چوکیدار مبارک سے معلومات کی تو اس نے بتایا کہ وہ سمجھا کہ آپ لوگ خود لے کر گئے ہیں۔
جیکسن پولیس نے 20 نومبر کو امجد علی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 339 سال 2021 بجرم دفعہ 379 تعزات پاکستان کے تحت درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔
اس حوالے سے مدعی مقدمہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ ان کا ڈرائیور ٹریلر سے ٹرالی کو الگ کر کے اگلے حصے (مشین) کو ٹھیک کرانے کے لیے گیراج لے گیا تھا اور مذکورہ مقام پر صرف ٹریلر کے پچھلے حصے میں لگائی جانے والی ٹرالی جس پر کنٹینر رکھا جاتا ہے وہاں پر پارک تھی جسے نامعلوم ملزم اپنے ہمراہ ٹریلر کے اگلے حصے (مشین) کے ہمراہ آیا اور ٹرالی کو اس کے ساتھ جوڑ کر فرار ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس ٹرالی کی مالیت 12 لاکھ روپے ہے تاہم پولیس چوری کی جانے والی ٹرالی تاحال برآمد نہیں کرا سکی ہے، امجد علی نے اعلیٰ پولیس حکام سے فوری طور پر واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے مسروقہ ٹرالی کو برآمد کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔