بااختیار پارلیمنٹ پر کوئی سودے بازی نہیں کریں گے، آصف زرداری

ویب ڈیسک  منگل 30 نومبر 2021
اس سوچ کو شکست دیں گے جو جمہوریت سے نفرت کرتی ہے، شریک چیئرمین پیپلزپارٹی

اس سوچ کو شکست دیں گے جو جمہوریت سے نفرت کرتی ہے، شریک چیئرمین پیپلزپارٹی

 کراچی: شریک چئیرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بااختیار پارلیمنٹ اور عوام کے حق حاکمیت پر کوئی سودے بازی نہیں کریں گے۔

سابق صدر آصف زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کے 54 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پیغام میں کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اپنے بانی کے فلسفے اور منشور پر ثابت قدم ہے، قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے ملک میں پارلیمانی نظام کے لیےجدوجہد کی تھی اور ملک کو پارلیمانی نظام دیا تھا، آج کے دن ہم اپنے عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ پارلیمانی نظام کا مکمل دفاع کرتے رہیں گے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ بااختیار پارلیمنٹ اور عوام کے حق حاکمیت پر کوئی سودے بازی نہیں کریں گے اور اس سوچ کو شکست دیں گے جو جمہوریت سے نفرت کرتی ہے، اسلام ہمارا دین ہے، سوشلزم ہماری معیشت ہے، جمہوریت ہماری سیاست ہے اور طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔

سابق صدرنے کہا کہ قائدِ عوام کے دیے ہوئے منشور کے ساتھ پاکستان پیپلزپارٹی 54 سال سے جدوجہد کرتی رہی ہے، پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آئی عوام کی طاقت اور ووٹ سے آئی ہے، اس لیے ہماری ترجیح صرف عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے پر مبذول رہی ہے،پی پی کی قیادت اور کارکنوں کو ملک، آئین اورجمہوریت اس لیے سب سے ذیادہ عزیز ہے، پی پی نے اس ملک کی دوبارہ تعمیر کی، ملک کو آئین دیا اور عوام کو جمہوری حقوق دیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔