- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارکئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
جج پر تشدد کرنے پر ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور وکلا کے خلاف مقدمہ
منڈی بہاؤالدین میں ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو سزا سنانے والے جج کو وکلا نے تشدد کا نشانہ بنادیا۔
منڈی بہاؤالدین کے ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا اور اسسٹنٹ کمشنر امتیاز بیگ کو سزا سنانے والے جج کو وکلا نے تشدد کا نشانہ بنادیا۔ مقدمہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راؤ عبدالجبار خان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا جس پر آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو تشدد کا نشانہ بنانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
اے پیا جے نظام انصاف!
ڈی سی اور اے سی منڈی بہاوالدین کو سزا سنانے والے جج پر وکلاء کا مبینہ تشدد، وکلاء نے ڈسٹرکٹ سیشن جج عبدالجبار راؤ پر مبینہ شدید تشدد کیا اور گھسیٹے ہوئے گاڑی میں بٹھا کر رہائش گاہ بھیجنے کی کوشش کی۔ عدالت کو تالا لگا دیا!! pic.twitter.com/Nplp4XlG6K— Nadir Baloch (@BalochNadir5) November 30, 2021
سیشن جج پر عدالت میں تشدد کروانے کے الزام میں ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، صدر اور جنرل سیکرٹری بار سمیت 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اعلیٰ حکام کے حکم پر ڈی پی او منڈی بہاؤالدین اور ڈی ایس پی صدر منڈی بہاؤالدین کو بھی معطل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاؤالدین کے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کی تین ماہ قید کی سزا معطل
ایکسپریس نیوز نے ایف آئی آر کی کاپی اور چیمبر میں لے جا کر تشدد کا نشانہ بنانے کی فوٹیج حاصل کرلی۔ ایڈیشنل سیشن جج کو عدالت میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنانے والے افراد کے خلاف 11 دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈیئر چیف جسٹس صاحب
وکلاء جج کو اس کی عدالت سے گھسیٹ کر باہر لائے سب کے سامنے مارتے رہے گھسیٹتے رہے کوئی چڑھانے بھی نہیں آیا
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج / کنزیومر کورٹ منڈی بہاؤالدین راؤ عبدالجبار کی مدعیت میں جنرل سیکرٹری بار اور دیگر وکلاء کے خلاف درج ہونے والی ایف آئی آر@_NadeemZaidi pic.twitter.com/IAZQUg0JX7— LaLa Murtaza (@lalamurtaza251) November 30, 2021
پنجاب بار کونسل کا جج سے وکلاء کی بدتمیزی کا نوٹس
پنجاب بار کونسل نے منڈی بہاؤالدین میں صارف عدالت کے جج سے وکلاء کی بدتمیزی کا نوٹس لے لیا۔ پنجاب بار کونسل نے واقعے میں ملوث مقامی بار کے سیکرٹری سمیت دیگر وکلاء کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ بار کونسل نے متعلقہ وکلاء کو ذاتی حیثیت میں 6 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
وائس چیرمین پنجاب بار کونسل فرحان شہزاد نے معاملے کا نوٹس لیا۔ وائس چیرمین پنجاب بار نے کہا کہ متعلقہ وکلاء شوکاز نوٹس کا جواب لیکر پنجاب بار آفس پیش ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔