- شرمناک شکست پر کپتان بابراعظم کا بیان سامنے آگیا
- پنجاب میں 30 اپریل تک گرج چمک کیساتھ طوفانی بارشوں کا امکان
- پنجاب: اسموگ کے خاتمے کیلیے انوائرمینٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
- وفاقی کابینہ اجلاس؛ آئی ایم ایف معاہدہ اور سیکیورٹی صورتحال ایجنڈے میں شامل
- کمزور کیویز سے شکست؛ گرین شرٹس نے ننھے فیز کو رُلا دیا
- پنجاب میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے کے واقعات بڑھ گئے، انتظامیہ کی چشم پوشی
- ٹی20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان کی مڈل آرڈر کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
- زنگ آلود ذہن، ڈگری مافیا اور بے روزگاری
- مودی کے تیسری بار اقتدار میں آنے کے خدشات، بھارتی مسلمان شدید عدم تحفظ کا شکار
- نائیجیریا کی خاتون کا طویل انٹرویو میراتھون کا ریکارڈ
- دنیا کی نصف آبادی کو مچھروں سے پھیلنے والی وباء کا خطرہ
- واٹس ایپ کا اِن ایپ ڈائلر فیچر پر کام جاری
- عامر جمال کا ورکشائر کے ساتھ معاہدہ، ٹی20 بلاسٹ بھی کھیلیں گے
- پٹرولیم سیلرز ایسوسی ایشن نے پمپس بند کرنیکی دھمکی دیدی
- سیلز سسٹم تنصیب میں تاخیر پر ان پُٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ میں کمی
- نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیر خزانہ
- 2023 میں پاکستان کو 2.35 ارب ڈالر فراہم کیے، ایشیائی بینک
- بجلی مزید 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
- روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس، مارچ تک ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر ریکارڈ
- پٹرول، ڈیزل سستا ہونے کا امکان
دنیا میں سب سے لمبی ناک کا عالمی ریکارڈ
انقرہ: ترکی کے مہمت اوزیوریک نے سب سے لمبی ناک کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے بھی مہمت کی 3.46 انچ لمبی ناک کو دنیا میں سب سے لمبی انسانی ناک تسلیم کرلیا ہے۔
اپنی غیرمعمولی لمبی ناک کی وجہ سے مہمت کو اکثر مذاق کا نشانہ بننا پڑتا تھا لیکن ساتھ ہی ساتھ ان میں سونگھنے کی حس بھی دوسروں کے مقابلے میں ہمیشہ زیادہ رہی ہے۔
پھر ایک دن وہ بھی آیا کہ انہوں نے اپنی اسی خامی کو عالمی ریکارڈ کے طور پر منوانے کا فیصلہ کیا اور گنیز ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ کیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے نمائندوں نے مہمت سے رابطہ کیا اور ماہرین کی مدد سے ان کی ناک کی درست لمبائی معلوم بھی کروائی، جس سے پتا چلا کہ ان کی ناک 3.46 اِنچ (8.79 سینٹی میٹر) لمبی ہے۔
اب تک مصدقہ طور پر کسی بھی انسان کی ناک اتنی لمبی نہیں تھی۔
مہمت کو ’’دنیا میں سب سے لمبی ناک‘‘ والا انسان قرار دیتے ہوئے گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ 1770 کے عشرے عیسوی میں سرکس کے ایک برطانوی بازی گر تھامس ویڈرز کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ اس کی ناک 7.5 انچ لمبی تھی مگر اس دعوے کی تصدیق کسی بھی معتبر ذریعے سے نہیں ہوتی۔
مہمت اوزیوریک یہ ریکارڈ ملنے پر بہت خوش ہیں کیونکہ ان کی لمبی ناک نے ساری دنیا کے سامنے ان کی ناک اونچی کردی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔