- قطر نے 12 سال کی فاتح سنگاپورسے دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز چھین لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
درست ترین بلڈ پریشر ناپنے والی پہلی اسمارٹ واچ
ہانگ کانگ: اگرچہ بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن نوٹ کرنے والی کئی اسمارٹ واچ تیارکی جاچکی ہیں لیکن اب ایک کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ان کی اسمارٹ واچ دنیا کا پہلا دستی آلہ ہے جو جس میں غلطی کا امکان صرف 5 ریڈنگ کم یا زیادہ ہے۔
جب اسے کراؤڈ فنڈنگ پر پیش کیا گیا تو مطلوبہ سرمایہ کاری کا ہدف مقررہ وقت سے پہلے ہی حاصل ہوگیا جس کے بعد تیزی سے اس کی پروڈکشن جاری ہے۔
اسے ڈاکٹروں کے مطابق طبی پیمانے کی ایجاد قرار دیا گیا ہے اور اس کا پورا نام بی پی (بلڈ پریشر) ڈاکٹر میڈ کا نام دیا گیا ہے۔ اسے درستگی کی غرض سے ایف ڈی اے نے منظور کیا ہے۔ یہ 24 گھنٹے دل کی دھڑکن، نبض اور بلڈ پریشر نوٹ کرسکتی ہے۔ نیند کا دورانیہ نوٹ کرتی ہے اور پورا ڈیٹا جمع رکھتی ہے۔ اس کا پورا ڈیٹا اہلِ خانہ اور ڈاکٹر کو بھیجا جاسکتا ہے۔ ایک مرتبہ چارج کرنے پر اسمارٹ واچ ایک ہفتے تک چلتی رہتی ہے۔
اگر بلڈ پریشر خطرے کی علامت سے آگے بڑھ جائے تو الارم یا وائبریشن سے فوری خبردار بھی کرتی ہے۔ انڈی گوگو کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ نے اسے اپنے پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ تیزی سے فنڈ ہونے والی ایجاد قرار دیا ہے۔ مارکیٹ میں پیش کرنے سے قبل ہی اسے ہزاروں مریضوں پر پہلے ہی آزمایا جاچکا ہے اور بہترین نتائج سامنے آئے ہیں۔
دنیا بھر میں اس وقت کم سے ایک ارب دس کروڑ افراد ایسے ہیں جو بلڈ پریشر کے مستقل مریض ہیں اور یہ گھڑی ان کی جان بچانے میں بہت مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔