- وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے کیلیے عزم کا اظہار
- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
سالانہ سرچ 2021؛ گوگل نے پاکستان میں مقبول ترین سرچز کا اعلان کردیا
کراچی: گوگل نے پاکستان میں مقبول ترین سرچز کی فہرست جاری کردی ہے یہ وہ سرچز ہیں جن کے باعث، 2020ء کے مقابلے میں 2021ء کے دوران ٹریفک میں انتہائی بلند پیش رفت نظر آئی۔
اس فہرست میں کھیلوں، موویز، ڈراموں اور اینیمیٹیڈ فلموں کی وسیع کیٹگریز شامل ہیں اور ملک میں گزشتہ برس کے مقابلے میں، ایک منفرد اور دلچسپ معلومات فراہم کرتی ہے۔
اس سال پوری قوم کرکٹ کے جنون میں مبتلا رہی اور یہ کھیل گوگل سرچزکے نتائج پر چھایا رہا۔ سنہ 2021ء کے لیے ٹاپ سرچز میں جنوبی افریقا اور انگلینڈکے ساتھ پاکستان کی کرکٹ سیریز شامل تھیں جن کے بعد آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ اور پاکستان سپر لیگ چھائے رہے۔ ذیل میں مقبول ترین سرچز دی گئیں ہیں:
مقبول ترین سرچز:
1۔ پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ
2۔ پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز
3۔ پاکستان سپر لیگ
4۔ پاکستان بمقابلہ انگلینڈ
5۔ ٹی 20 ورلڈ کپ
6۔ پاکستان بمقابلہ زمبابوے
7۔ بھارت بمقابلہ انگلینڈ
8۔ پاکستان بمقابلہ انگلینڈ
9۔ پاکستان بمقابلہ نیو زی لینڈ
10۔ پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا
اس سال کی ٹاپ موویز اور شوز کی فہرست میں اقسام اور اسٹائلز کے اعتبار سے تنوع پایا گیا۔ نیٹ فلیکس کے شو ’اسکوئیڈ گیم‘ نے عالمی سطح پر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمائے رکھا۔ٹاپ موویز اور ٹیلی ویژن شوز کی فہرست میں مقبول پاکستانی ڈراما’خدا اور محبت‘ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ ہم ٹی وی کا مزاحیہ ڈراما ’چپکے چپکے‘ نے تیسری پوزیشن حاصل کی جس کے بعد جیو ٹیلی ویژن کا ڈراما ’ہر پل‘اور’رنگ محل‘تھے۔مکمل فہرست ذیل میں دی گئی ہے:
مقبول ترین موویز اور ٹی وی ڈرامے:
1۔ اسکوئیڈ گیم
2۔ خدا اور محبت
3۔ چپکے چپکے
4۔ رنگ محل
5۔ رادھے
6۔ بگ باس 15
7۔ منی ہیسٹ
8۔ ارطغرل
9۔ بلیک وِیڈو
10۔ ایٹرنلز
11۔ کورلوس عثمان
گوگل کی فہرست میں انتہائی سرچ کیے جانے والے کھلاڑیوں میں تجربہ کار کرکٹر شعیب ملک ٹا پ پر رہے۔ اس سال، کرکٹ چونکہ پاکستان میں انتہائی مقبول کھیل رہا، جارحانہ بلے باز آصف علی اور بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے فخر زمان نے،سرچ انجن کی ٹاپ کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔دیگر پاکستانی کھلاڑی بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ مقبول ترین کھلاڑیوں کی فہرست درج ذیل ہیں:
مقبول ترین ایتھلیٹس:
1۔ شعیب ملک
2۔ آصف علی
3۔ فخر زمان
4۔ شاہین آفریدی
5۔ حسن علی
6۔ محمد رضوان
7۔ شاداب خان
8۔ عابد علی
9۔ دانش عزیز
10۔ حارث رؤف
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔