لاہور؛ گھر میں گھس کر 2 لڑکیوں سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

ویب ڈیسک  منگل 14 دسمبر 2021
 ملزمان ہمارے 1 لاکھ سے زائد مالیت کے 3 موبائل فونز اور 45 ہزار روپے لیکر فرار ہوگئے، ایف آئی آر کا متن

ملزمان ہمارے 1 لاکھ سے زائد مالیت کے 3 موبائل فونز اور 45 ہزار روپے لیکر فرار ہوگئے، ایف آئی آر کا متن

 

لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں 3 ملزمان کی 2 لڑکیوں کے ساتھ گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیفنس سی پولیس نے زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون نورین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون نے بتایا کہ میں نے اپنی دو بہنوں سمیت گوہاواٹبہ میں ایک گھر کرائے پر لے رکھا ہے، پیر اور منگل کی درمیانی رات ہم 3 بہنیں اور میری ایک دوست گھر میں موجود تھیں اور کوئی مرد نہیں تھا، اس دوران  3 افراد گھر میں داخل ہوئے جنہوں نے میرے ساتھ اور میری دوست کے ساتھ زیادتی کی۔

خاتون نے کہا کہ میرے شور مچانے پر پولیس آئی جس نے ایک ملزم پکڑ لیا جب کہ ملزمان ہمارے 1 لاکھ سے زائد مالیت کے 3 موبائل فونز اور 45 ہزار روپے لیکر فرار ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔