بھارت میں ہم جنس پرست جوڑے نے شادی کرلی

ویب ڈیسک  پير 20 دسمبر 2021
دونوں کی ملاقات 8 سال قبل ڈیٹنگ ایپ پر ہوئی تھی، فوٹو: انسٹاگرام

دونوں کی ملاقات 8 سال قبل ڈیٹنگ ایپ پر ہوئی تھی، فوٹو: انسٹاگرام

تلنگانہ: بھارت میں ہم جنس پرست جوڑے نے 8 سال کی ملاقاتوں کے بعد بالآخر شادی کرلی جس میں اُن کے اہل خانہ اور دوستوں نے بھی شرکت کی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں 34 سالہ ابھے ڈانگے اور 31 سالہ سپریو چکروتی نے شادی کرلی۔ ہم جنس پرست جوڑے کی شادی میں اُن کے اہل خانہ اور دوستوں نے بھی شرکت کی۔

Guy marriage in hyderabad india 3

تقریب میں پنجاب اور بنگال کی شادی کی روایتی رسومات بھی ادا کی گئیں۔ ہم جنس پرست جوڑے نے ایک دوسرے کو انگوٹھیاں بھی پہنائیں اور دونوں کا ایک شاندار ولیمہ بھی ہوا جب کہ اس سے قبل منہدی، ہلدی اور سنگیت کی تقریب بھی رکھی گئی تھی۔

Guy marriage in hyderabad india 1

ہم جنس پرست جوڑے کی پہلی ملاقات ایک ڈیٹنگ ایپ پر 8 سال قبل ہوئی تھی اور تب سے وہ ایک دوسرے سے مل رہے ہیں۔ ان کے اس مضبوط تعلق کی بنیاد پر اہل خانہ نے دونوں کے درمیان اس رشتے کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔

Guy marriage in hyderabad india 2

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔