شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون وجیہہ سواتی امریکا میں سپرد خاک

تدفین سے قبل واشنگٹن ڈی سی کے اسپتال میں وجہیہ سواتی کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کیا گیا


ویب ڈیسک January 14, 2022
وجہیہ سواتی کو اس کے بیٹوں عبداللہ اور ہاشم نے دفنایا۔ :فوٹو:فائل

ISLAMABAD: پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجہیہ سواتی کو سپرد خاک کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے مورگاہ میں اغوا کے بعد قتل ہونے والی پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کو امریکا میں سپرد خاک کردیا گیا، وجیہہ سواتی کے نماز جنازہ میں امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وجیہہ سواتی کا پوسٹ مارٹم مکمل

خاندانی ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق وجیہہ سواتی کی تدفین سے قبل واشنگٹن ڈی سی کے اسپتال میں لاش کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کیا گیا، وجہیہ سواتی کو اس کے بیٹوں عبداللہ اور ہاشم نے دفنایا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سابق شوہر کا وجیہہ سواتی کے قتل کا اعتراف

واضح رہے 2 ماہ قبل خاتون وجیہہ سواتی اغوا ہوئی تھی، ان کے تین کم عمر بچے امریکا میں ہیں، وجیہہ سواتی اپنے شوہر رضوان حبیب سے جائیداد کا معاملہ حل کرنے پاکستان آئی تھی۔ گزشتہ روز وجیہہ کے سابق شوہر نے اسے قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا، اور بتایا کہ اس نے اپنی سابقہ اہلیہ کو پاکستان پہنچتے ہی اغوا کیا تھا، اور اسے قتل کرکے لاش ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے لکی مروت میں دفنائی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے