مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی

ویب ڈیسک  جمعرات 20 جنوری 2022
مقبوضہ کشمیرمیں متعدد بھارتی فوجی خودکشی کرچکے ہیں:فوٹو:فائل

مقبوضہ کشمیرمیں متعدد بھارتی فوجی خودکشی کرچکے ہیں:فوٹو:فائل

سرینگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی۔

کشمیری میڈیا  کے مطابق بھارتی سیکورٹی فورسزکے اہلکارنے سرینگرمیں خودکشی کرلی۔ بھارتی فوجی نے سرکاری اسلحے سے خودکشی کی۔

بھارتی فوجی کا تعلق گجرات سے تھا اوروہ کچھ عرصے سے ڈسٹرکٹ سرینگرمیں تعینات تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ خودکشی کے واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اس قبل بھی مقبوضہ کشمیرمیں متعدد بھارتی فوجی خودکشی کرچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔