فرانس نے کھیلوں کے مقابلوں میں حجاب پہننے پرپابندی لگا دی

ویب ڈیسک  جمعرات 20 جنوری 2022
حجاب پرپابندی کیخلاف 143ووٹ آئے:فوٹو:فائل

حجاب پرپابندی کیخلاف 143ووٹ آئے:فوٹو:فائل

پیرس: فرانس کی سینٹ نے حجاب پہن کرکھیلوں کے مقابلوں میں شرکت پرپابندی کی قرارداد منظورکرلی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حجاب پرپابندی کے حق میں 160 اورمخالفت میں 143 ووٹ ڈالے گئے۔ حجاب پرپابندی کی ترمیمی قرارداد انتہاپسند دائیں بازو کے گروپ نے دی تھی۔

قرارداد میں کھیلوں کے مقابلوں میں حجاب پہن کرشرکت پرپابندی کے لئے ڈسپلن کی خلاف ورزی کا جواز بنایا گیا ہے۔ فرانسیسی سینٹ اورایوان زیریں کے ارکان پرمشتمل کمیشن قرارداد کے مسودے کوحتمی شکل دے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔