- گھٹیا مہم کسی کے بھی خلاف ہو ناقابل قبول ہے:فیصل واوڈا
- چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، ٹیموں کو شیڈول بھیج دیا ہے، چیئرمین پی سی بی
- پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 49 افسران کے تبادلے
- یوم مزدور پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات
- بہاولپور؛ زیر حراست کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- ذوالفقار علی بھٹو لا یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے لیے انٹرویوز، تمام امیدوار ناکام
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- گجر، اورنگی نالہ متاثرین کے کلیمز داخل کرنے کیلیے شیڈول جاری
- نادرا سینٹرز پر شہریوں کو 30 منٹ سے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا، وزیر داخلہ
- ڈونلڈ ٹرمپ پر توہین عدالت پر 9 ہزار ڈالر جرمانہ، جیل بھیجنے کی تنبیہ
- کوئٹہ میں مسلسل غیر حاضری پر 13 اساتذہ نوکری سے برطرف
- آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
- انکم ٹیکس جمع نہ کروانے والے پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بلاک
- میئر کراچی کا وزیراعظم کو خط، کراچی کے ٹریفک مسائل پر کردار ادا کرنے کی درخواست
- رانا ثنا اللہ وزیراعظم کے مشیر تعینات، صدر مملکت نے منظوری دے دی
- شرارتی بلیوں کی مضحکہ خیز تصویری جھلکیاں
- چیف جسٹس مداخلت کاروں کی خاموش سرپرستی کے بجائے تمام تجاویز سامنے لائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
- کراچی پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- ججز کے خط سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں پشاور ہائیکورٹ کی تجاویز سامنے آگئیں
- آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل
بلدیاتی بل میں ترمیم کے لیے وزیراعلی سندھ نے کابینہ اجلاس طلب کرلیا
کراچی: جماعت اسلامی سے معاہدے کے تحت بلدیاتی بل میں ترمیم کرنے کے لیے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کابینہ کا اجلاس طلب 2 فروری کو طلب کرلیا۔
جماعت اسلامی سے معاہدے کے بعد بلدیاتی ترمیمی بل 2021 کو نئے بلدیاتی انتخابات یا جولائی تک موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بل میں میئر کو بااختیار بنانے سے متعلق معاہدے کے تحت تمام شقوں کو شامل کرکے میئر کے اختیارات کی منظوری لی جائے گی۔
میئر کراچی کو واٹر بورڈ کا چیئرمین بنانے، سندھ حکومت سے آکٹرائے ٹیکس، صحت اور تعلیمی ادارے واپس میئر کے ماتحت کرنے کی منظوری دی جائے گی ۔
یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی قانون؛ سندھ حکومت سے معاہدے کے بعد جماعت اسلامی نے دھرنا ختم کردیا
سندھ کابینہ بلدیاتی ترمیمی بل 2021 کو دوبارہ سندھ اسمبلی میں پیش کرکے منظوری لی جائے گی ۔ سندھ کابینہ دیگر ایجنڈے میں شامل سمندری جزیرے بنڈل اور بڈو کو محکمہ جنگلات کی ملکیت قرار دینے کی بھی منظوری دے گی۔
سیکریٹری محکمہ جنگلات نے وزیراعلی سندھ کو بڈو اور بنڈل جزیرے سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کرنے کی سفارش کی تھی۔ ساتھ ہی کابینہ محکمہ صحت کے لیے نئی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے گی ۔ ترکی سے سندھ پولیس کے لیے پستولوں کی خریداری کا معاملہ اور نئے سیزن کے لیے سرکاری طور پر گندم خریداری سمیت سندھ میں ایف سی کے لیے ٹرانسپورٹ کا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔