کپل شرما شو کے اہم کردار سنیل گروور کی اوپن ہارٹ سرجری

ویب ڈیسک  بدھ 2 فروری 2022
اداکار کو دل میں تکلیف کے باعث اسپتال لایا گیا تھا (فوٹو انٹرنیٹ)

اداکار کو دل میں تکلیف کے باعث اسپتال لایا گیا تھا (فوٹو انٹرنیٹ)

 ممبئی: بھارت کے مشہور کامیڈی شو کپل شرما کا حصہ رہنے والے مزاحیہ اداکار سنیل گروور کی اوپن ہارٹ سرجری ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق چوالیس سالہ اداکار کو 27 جنوری کو ممبئی کے ایشین ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں دل میں تکلیف کے باعث لایا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے طبیعت کو دیکھتے ہوئے انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کرلیا تھا۔

سنیل گروور تین روز تک آئی سی یو میں زیر علاج رہے، اس دوران اُن کے مختلف ٹیسٹ ہوئے، جن کی رپورٹس آنے پر ڈاکٹرز نے فوری اوپن ہارٹ سرجری کرنے کا فیصلہ کیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق سنیل گروور کے دل کے وال بند تھے، آپریشن کے بعد اُن کی طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہے البتہ انہیں ڈاکٹرز کی نگرانی  میں رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کپل شرما کے ساتھی کامیڈین نے زہر کھالیا

اسپتال ذرائع نے اداکار کے حوالے سے اس سے زیادہ اطلاعات فراہم نہیں کیں البتہ اہل خانہ کا طبیعت کو پُرامید ہیں کہ انہیں جلد اسپتال سے گھر جانے کی اجازت مل جائے گی۔

واضح رہے کہ سنیل گروور بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری کے بڑے ناموں میں سے ایک ہیں، انہوں نے کامیڈی نائٹ ود کپل اور کپل شرما شو میں مزاحیہ اداکاری کر کے شہرت کی بلندیوں کو چھوا تھا۔

کامیڈی نائٹ ود کپل میں سنیل گروور لڑکی کے کردار ’گتھی‘ جبکہ کپل شرما شو میں ڈاکٹر گلاٹی کا کردار ادا کرتے رہے ہیں، جسے شائقین نے بہت زیادہ پسند کیا تھا۔

اس کے علاوہ وہ 2008 میں عامر خان کے ساتھ فلم گنجی اور اکشے کمار کے ساتھ بھگت سنگھ سمیت دیگر بالی ووڈ فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔