بیوی کے سر میں کیل جنات نے ٹھونکی شوہر کی انوکھی منطق

خاتون نفسیاتی مریضہ ہے اور 2017 میں بھی اس کا علاج ہوتا رہا ہے، ایس ایس پی آپریشن


ویب ڈیسک February 10, 2022
بیوی کا دماغی توازن درست نہیں، بیٹے کے حوالے سے بیاں غلط ہے، شوہر کا بیان۔ فوٹو:فائل

MELBOURNE: متاثرہ خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ بیوی کے سر میں کیل جعلی پیر نے نہیں بلکہ جنات نے ٹھونکی ہے۔

ایس ایس پی آپریشن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کے شوہر احمد صابر کا کہنا تھا کہ میری بیوی نفسیاتی مریض ہے اور اس کے سر میں کیل کسی پیر نے نہیں بلکہ جنات نے ٹھوکی ہے۔

یہ پڑھیں: جعلی پیر نے بیٹے کی خواہش مند حاملہ خاتون کے سر میں کیل ٹھوک دی

ایس ایس پی آپریشن نے بتایا کہ خاتون کا ہمارے پاس صرف نام تھا اور کوئی ریکارڈ نہیں تھا، 400 سے 500 سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ چیک کیا، پھر ایک گمنام شخص کا ریکارڈ نکالا، 2017 میں بھی خاتون نفسیاتی مریض تھی، اور علاج کے لئے ڈاکٹر کے پاس گئی تھی۔ متاثرہ خاتون کا شوہر افغان شہری ہے، اور اس کا بھی بیان ہے کہ بیوی کا دماغی توازن درست نہیں، بیٹے کے حوالے سے بیاں غلط ہے۔

کیس کا پسِ منظر

پشاور کی رہائشی حاملہ خاتون کو جعلی پیر نے بیٹے کی پیدائش کا جھانسہ دے کر سر میں کیل ٹھوک دی تھی اوربعد میں زخمی خاتون کو علاج کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچایا گیا۔ اسپتال کے نیوروسرجن ڈاکٹر حیدر کا کہنا تھا کہ کیل ٹھکنے کے باعث حاملہ خاتون کے سر میں شدید چوٹ آئی تاہم آپریشن کے ذریعے کیل کو نکال دیا گیا۔