سگے باپ کو قتل کرنے والے دو بدبخت بیٹے ماں سمیت گرفتار

بیٹوں نے ماں کے ساتھ مل کر باپ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلہ دبا کر قتل کر دیا، ایس پی گوجرانوالہ


ویب ڈیسک February 12, 2022
بیٹوں نے ماں کے ساتھ مل کر باپ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلہ دبا کر قتل کر دیا، ایس پی گوجرانوالہ۔ فوٹو : فائل

RAWALPINDI: پولیس نے دو سفاک بیٹوں اور ان کی ماں کو باپ کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ تتلے عالی کے علاقے میں بیٹوں نے اپنی ماں کی مدد سے سگے باپ کو قتل کردیا، تاہم تتلے عالی پولیس نے دونوں بدبخت بیٹوں اور مقتول کی بیوی کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں کبری بی بی، ابوبکر اور جمال شامل ہیں۔

ایس پی صدر گوجرانوالہ عبدالوہاب کے مطابق تھانہ تتلے عالی پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں واقع کا مقدمہ درج کیا اور جب مقتول کے اہل خانہ کو تفتیش مین شامل کیا تو انہوں نے اعتراف جرم کرلیا، اور اپنے بیان میں بتایا کہ ملزمان اور مقتول کے درمیان گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا، جس پر سب نے مل کر باپ کو قتل کا منصوبہ بنایا، اور بیٹوں نے ماں کے ساتھ مل کر باپ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلہ دبا کر قتل کر دیا۔ پولیس سفاک ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔