بچوں کی نازیبا وڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم کم سن بچوں کی نازیبا وڈیوز بنا کر بچوں کو بلیک میل کرکے ہراساں کرتا تھا، ایف آئی اے


ویب ڈیسک February 12, 2022
ملزم کم سن بچوں کی نازیبا وڈیوز بنا کر بچوں کو بلیک میل کرکے ہراساں کرتا تھا، ایف آئی اے۔ فوٹو:ایکسپریس

NOORPUR THAL: پولیس نے ایک کاررروائی میں بچوں کی نازیبا وڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے راولپنڈی کے علاقے ٹینچ بھاٹہ اقبال کالونی میں کارروائی کرکے بچوں کی نازیبا وڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کی شناخت زین علی کے نام سے ہوئی ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم زین علی کم سن بچوں کی نازیبا وڈیوز بنا کر بچوں کو بلیک میل کرکے ہراساں کرتا تھا، ملزم کے خلاف تھانہ سائبر کرائم میں الیکٹرونکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے، گرفتار ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والے موبائل فون کو فرانزک کے لیے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔