جہانگیر ترین سے ملاقات کیلئے علیم خان برطانیہ روانہ

سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا


ویب ڈیسک March 09, 2022
سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ فوٹو : فائل

پاکستان تحریک انصاف کے ناراض گروپ کے رہنما علیم خان برطانیہ روانہ ہوگئے۔

علیم خان کی برطانیہ میں جہانگیر خان ترین سمیت سیاسی رہنماوں سے ملاقاتیں متوقع ہیں جہاں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی ناراض گروپ کے رہنما علیم خان ورجن انٹلانٹک ائیر کی پرواز نمبر وی ایس 379 کے ذریعے برطانیہ روانہ ہوئے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل جہانگیر ترین علاج کی غرض سے برطانیہ پہنچے تھے۔

مقبول خبریں