اے این ایف نے پورٹ قاسم سے بڑی مقدار میں ہیروئن برآمد کرلی

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 2 اپريل 2022
انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج (فوٹو، فائل)

انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج (فوٹو، فائل)

 کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے پورٹ قاسم پر کارروائی کرکے 40 کلوگرام ہیروئن تحویل میں لے لی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس نے بتایا کہ کہ اے این ایف انٹیلیجنس نے پورٹ  قاسم پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس کے دوران برطانیہ کے لیے بک کیے گئے کالی مرچوں پر مشتمل رسد سے 40 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا گیا، انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔