- راولپنڈی: شادی ہال میں فائرنگ سے دلہن زخمی
- مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی اور شاپر لے جانے پر پابندی
- ایران کا حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان
- ایم کیو ایم کا بلدیاتی الیکشن کیخلاف 12 فروری کو دھرنے کا اعلان
- تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا انتخابات کے لیے تیاری شروع کردی
- باجوہ صاحب کا غلطی کا اعتراف کافی نہیں، عمران خان کو سیاست سے باہر نکالنا ہوگا، مریم نواز
- پاکستان پہلی بار گھڑ سواروں کی نیزہ بازی کے عالمی کپ کیلیے کوالیفائر مقابلوں کی میزبانی کرے گا
- سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمت حاصل کرنے والا اہلکار برطرف
- محکمہ انسداد منشیات کی کارروائیاں؛ منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی
- کراچی میں گرمی کی انٹری، پیر کو درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی
- اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشید کیلیے گھر سے آیا کھانا واپس بھیج دیا
- لاہور سفاری پارک میں منفرد قسم کا سانپ گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
- طلبہ یونین پر پابندی کا 39 واں سال، سندھ میں بحالی کا معاملہ پیچیدہ
- ڈوپامائن بڑھانے والی دوا، ڈپریشن کی اعصابی سوزش کو ختم کرسکتی ہے
- ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا ایئرکنڈیشننگ خیمہ
- انسانوں کے ساتھ مل کر مچھلیوں کا شکار کرنے والی ڈولفن
- جیل بھرو تحریک شروع کریں، آپ کا علاج میں کروں گا، رانا ثنا اللہ
- آئی ایم ایف ہر شعبے کی کتاب اور ایک ایک دھلے کی سبسڈی کا جائزہ لے رہا ہے، وزیراعظم
- بھارت میں ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
- ڈالفن کیساتھ تیراکی کے دوران 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک
عمران خان آئیں مقابلہ کریں اور بتائیں کہ غدار کون ہے، علیم خان

عمران خان پاکستان کے مامے ہیں جو جسے چاہیں محب وطن کا سرٹیفکیٹ دیں اور جسے چاہیں غدار بنادیں، علیم خان
لاہور: تحریک انصاف کے منحرف رہنما علیم خان نے عمران خان کو چیلنج کردیا اور کہا ہے کہ میرا مقابلہ کریں اور ثابت کریں کہ غدار کون ہے، میں غدار نکلا تو خود کو گولی مارلوں گا ورنہ آپ خود کو گولی مارلیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کا کہنا تھا کہ میں نے تحریک انصاف کے لئے بہت قربیاں دیں، شروع میں تو پنجاب کے ہرجلسے کے لئے مجھ سے پیسے لئے جاتے رہے، عمران خان وہ شخص سامنے لے آئیں جس نے مجھ سے آدھی بھی قربانی دی ہو۔
انہوں نے کہا کہ میں نے 25 جولائی کو حلف اٹھایا اور اس کے بعد 15 دن کے اندر 4 بار نیب کے دفتر بلایا گیا، جب کہ اس سے پہلے میں نیب کا دفتر بھی نہیں دیکھا تھا، چوتھی بار جب میں دفتر گیا تو ٹی وی پر چل رہا تھا کہ عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ نامزد کردیا گیا، تو سمجھ آئی کہ وجہ یہ تھی، میں ڈی جی نیب سے کہا کہ اب تو وزیراعلیٰ نامزد ہوگیا مجھے چھوڑ دیں اور وہی ہوا کہ اس کے بعد 6 ماہ تک مجھے نہیں بلایا گیا، 6 ماہ پھر ایک خبر چلی کہ عثمان بزدار وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے تو اور ایک بار پھر مجھے نیب دفتر طلب کرلیا گیا۔
علیم خان کا کہنا تھا کہ عمران خان مجھے بتائیں میں نے کون سی کرپشن کی تھی، عوام کے سامنے لایا جائے کہ علیم خان نے یہ مراعات لیں، عمران خان باہر نکلیں اور میرے ساتھ بیٹھ کر مقابلہ کرلیں، عوام کے سامنے حقائق رکھتے ہیں، اگر میں جھوٹا ثابت ہوا تو خود کو گولی مار دوں گا، اور اگر عمران خان جھوٹے ثابت ہوں تو یہی کام وہ کریں، باہر نکلیں اور بتائیں کہ عثمان بزدار نے کس طرح کرپشن کی۔
انہوں ںے کہا کہ پنجاب میں کروڑوں روپے لے کر ڈی سی لگائے جاتے رہے اور آپ کو سب پتا تھا، میں نے خود جاکر بتایا تھا، فرح کون تھی عمران خان عوام کو بتائیں، فرح خان ہر ٹھیکے میں شامل تھی اور کرپشن کے پیسے کس کو بھیجتی تھی سب پتہ ہے، وہ اور اس کا شوہر تو پاکستان سے بھاگ گئے ہیں، عمران خان بتائیں کہ وہ کون تھی۔
منحرف رہنما کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تحریک انصاف کے 183 ارکان ہیں اور عمران خان کو ایک بندہ نہیں ملا جو وزیراعلی بننے کا اہل ہو، چوہدری پرویز الہیٰ وہی ہیں جن کو آپ ڈاکو کہتے تھے، اب نیا پاکستان پرویزالہیٰ بنائیں گے، افسوس ہے آپ پر اور پی ٹی آئی کے کارکنان پر۔
علیم خان نے کہا کہ آپ کہتے ہیں پرویز الہیٰ کو جو ووٹ نہ ڈالے وہ غدار ہوگیا، تو چوہدری شجاعت کے بیٹے سالک حسین کو بھی غدار کہہ کر دکھائیں جو قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے بینچز پر بیٹھے تھے، میں سلام پیش کرتا ہوں اس شخص کو جو علی الاعلان آپ کے مخالف گیا کیوں کہ وہ عظیم باپ کا عظیم بیٹا ہے، اور آپ تو وہ ہیں جو پرویز الہیٰ کو ڈاکو ڈاکو کہتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک تصویر دکھا کر کہا جارہا ہے کہ علیم خان امریکن ایمبسڈر سے ملا، تو میرا جواب ہے کہ میں توعمران خان کے گھر میں تھا جب امریکی ایمبسڈر سے ملا، مجھ سے تو آسٹریلیا اور انگلینڈ کے ایمبیسڈر بھی ملتے ہیں، آپ جب حزب اختلاف میں تھے تو کیا آپ امریکن ایمبیسڈر سے نہیں ملے؟
علیم خان نے کہا کہ میں نے آپ کے سارے پیغامات اپنے موبائل میں محفوظ رکھے ہوئے ہیں، میں پوری قوم کو بتاؤں گا کہ آپ وزیراعلیٰ کے بارے میں کیا کہتے رہے ہیں اور کرپشن کا پتہ ہونے کے باوجود آپ کا کیا کہنا تھا، آپ چوہدریوں کے بارے میں کیا کہتے رہے وہ بھی میرے پاس ثبوت موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے غدار کہا جارہا ہے، آپ کے ساتھ جو ہے وہ محب وطن اور باقی سب غدار؟ آپ پاکستان کے مامے چاچے ہیں کہ جس کو چاہیں غدار بنادیں، آپ نے جہانگیر ترین کی بیٹیوں پر بھی الزامات لگائے، آپ کو کون سے لوگ چاہئیں جو آپ کی مانتے رہیں، میں وہ نہیں ہوں میں بولوں گا۔
علیم خان کا کہنا تھا کہ آپ نے واضح شکست دیکھتے ہوئے اسمبلیاں تحلیل کردیں اگر اسمبلیاں تحلیل کرنی تھیں تو پہلے کردیتے، آپ کیا سمجھ رہے ہیں کہ عوام آپ کے ساتھ ہیں تو یہ غلط فہمی ہے، میں آپ کجی حقیقت پوری قوم کو بتاؤں گا، اور بتاؤں گا کہ آپ کی شخصیت کیا ہے اور آپ کتنے مخلص ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔