دنیا کا تنہا ترین گھر جس میں بیت الخلاء بھی نہیں

ایک کمرے پر مشتمل گھر کی قیمت لاکھوں پاؤنڈز مقرر کی گئی ہے


ویب ڈیسک April 18, 2022
دنیا کا سب سے تنہا گھر

اپنا گھر ہونا ہر شخص کا خواب ہوتا ہے مگر ایسے گھر میں زندگی گزارنا انتہائی مشکل کام ہے جس کے چاروں اطراف صرف پانی ہی پانی ہو۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک کمرے پر مشتمل یہ عجیب و غریب گھر امریکا کی کاؤنٹی واشنگٹن میں واقع ہے جہاں نہ کوئی پڑوسی ہے اور نہ کوئی سڑک اس گھر کی جانب جاتی ہے۔

It's beautifully crafted from wood

اس عجیب و غریب گھر کو 2009 میں تعمیر کیا گیا تھا جس کی قیمت دو لاکھ ساٹھ پاؤنڈ (6 کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد) مقرر کی گئی ہے۔

دنیا کے تنہا ترین گھر کے چاروں اطراف بحر اوقیانوس ہے، اس گھر کی خاص بات یہ ہے کہ گھر میں بیت الخلاء موجود نہیں ہے۔

گھر کے دونوں طرف مٹی کے ٹیلے بھی موجود ہیں جس کے باعث کشتی والوں کو جزیرے پر اترنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔