سچن ٹنڈولکر کی بیٹی بالی ووڈ میں قدم رکھنے کیلئے تیار

سارا ٹنڈولکر نے حال ہی میں انٹرنیشنل برانڈ کے لیے ماڈلنگ کرکے خود کو باصلاحیت لڑکی کے طور پر ثابت کیا


ویب ڈیسک April 26, 2022
سارا ٹنڈولکر نے اداکاری کی ٹریننگ بھی حاصل کی ہے (فوٹو، فائل)

HONG KONG: بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارا ٹنڈولکر اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے جارہی ہیں، وہ جلد بالی ووڈ کی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سارا ٹنڈولکر نے حال ہی میں عالمی برانڈ کے لیے ماڈلنگ کرکے خود کو باصلاحیت لڑکی کے طور پر ثابت کیا، سارا اب فلم میں بھی کام کریں گی جس کے لیے انہوں نے اکیڈمی سے اداکاری کی ٹریننگ بھی حاصل کی ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سارا جلد ہی کسی بالی ووڈ فلم میں کام کرنے کے آغاز کا اعلان کریں گی۔

سارا ٹنڈولکر کو کیریئر کے چناؤ میں والدین کی جانب سے کوئی رکاوٹ سامنے نہیں آئی بلکہ ماں باپ نے ہمیشہ اپنی بیٹی کا ساتھ دیا، سچن ٹنڈولکر کی بیٹی کو خود بھی اداکاری کا بہت شوق ہے۔

خیال رہے کہ سارا نے یونیورسٹی کالج لندن سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی اور وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک بھی رہتی ہیں۔