انسان میں تھوڑی بھی غیرت ہے تو وہ عمران خان کو ہی فالو کرے گا، شہروز سبزواری

ویب ڈیسک  پير 2 مئ 2022
عمران خان کو دل کی گہرائیوں سے سپورٹ کرتا ہوں، شہروز سبزواری  فوٹو: فائل

عمران خان کو دل کی گہرائیوں سے سپورٹ کرتا ہوں، شہروز سبزواری فوٹو: فائل

 کراچی: معروف اداکار شہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ عمران خان ایک سچے لیڈر ہیں، اگر انسان میں تھوڑی بھی غیرت ہے تو وہ عمران خان کو ہی فالو کرے گا۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں گفتگو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’اگر میرے والد نے میرے پیٹ میں حلال رزق ڈالا ہے تو ایسا ہو نہیں سکتا کہ میں عمران خان کو فالو نہ کروں اگر انسان میں غیرت نہیں تو وہ عمران خان کے علاوہ کسی کو بھی فالو کرلے، مدینہ کی ریاست کا قیام عمران خان کے علاوہ کوئی نہیں کرسکتا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’بہت لوگ جو عمران خان کے مخالف ہیں وہ بھی مان گئے ہیں کہ اب عمران خان اب مزید خطرناک ہیں کیونکہ اب وہ بہتر سیاست کریں گے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’عمران خان اقتدار میں واپس نہ آئے ایسا ہو نہیں سکتا، وہ دو تہائی اکثریت کے ساتھ آئیں گے، وہ سچے آدمی ہیں‘۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔