بھارت کے مسلم کامیڈین ’لاک اپ‘ کے فاتح قرار
منور فاروقی کو سنہ 2021 کے آغاز پر ہندو دیوتاؤں اور امیت شاہ کی مبینہ توہین کے الزام میں جیل کی ہوا کھانی پڑی تھی
ISLAMABAD:
گزشتہ برس جیل میں قید رہنے والے کامیڈین منور فاروقی نے رئیلیٹی شو 'لاک اپ' کا فائنل جیت لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت 'بگ باس' کی طرز پر ایک ریئلٹی شو 'لوک اپ' کی میزبانی کررہی ہیں، جس میں کچھ مہمان کچھ وقت کے لیے شو میں آتے ہیں اور آہستہ آہستہ شو سے باہر ہوتے جاتے ہیں۔
انہیں مہمانوں میں ایک نام گجرات سے تعلق رکھنے والی اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کا ہے جو شو کے آغاز سے ہی خبروں میں تھے اور سب کو لگتا تھا کہ منور ہی شو کے فاتح قرار پائے گیں۔
منور فاروقی کی زندگی بچپن سے ہی کئی اتار چڑھاؤ کا شکار رہی ہے، لیکن تمام مشکلات اور ایک ماہ جیل میں گزارنے کے باوجود وہ رئیلیٹی شو 'لاک اپ' جیتنے میں کامیاب رہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق منور فاروقی کو یکم جنوری سنہ 2021 کو اندور پولیس نے چار افراد سمیت گرفتار کیا تھا جن پر مبینہ طور پر ہندو دیوتاؤں اور وزیر داخلہ امیت شاہ کی توہین کا الزام لگایا گیا تھا۔