- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت، سابق ایس پی کلفٹن براہ راست ملوث قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
- خیبر پختونخوا میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ
- سعودی عرب میں قرآنی آیات کی بے حرمتی کرنے والا ملعون گرفتار
- سائنس دان سونے کی ایک ایٹم موٹی تہہ ’گولڈین‘ بنانے میں کامیاب
- آسٹریلیا کے سب سے بڑے کدو میں بیٹھ کر شہری کا دریا کا سفر
- انسانی خون کے پیاسے بیکٹیریا
- ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے بچی سمیت 4 کسٹم اہلکار جاں بحق
- سینیٹر مشاہد حسین نے افریقا کے حوالے سے پاکستان کے پہلے تھنک ٹینک کا افتتاح کردیا
- گوگل نے اسرائیل کیخلاف احتجاج کرنے والے 28 ملازمین کو برطرف دیا
عمران نیازی کا بندوبست نہ کیا تو یہ فتنہ پاکستان کو کھا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب
گجرات: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا بندوبست نہ کیا تو یہ فتنہ پاکستان کو کھا جائے گا، اگرعمران خان باز نہ آیا تو جیلوں کے دروازے بھی کھولنے پڑیں گے۔
گجرات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران نیازی سازش کا رونا روتا ہے کبھی حکومت جانے کو بیرونی سازش کہتا ہے اور کبھی کہتا ہے جان کو خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’اس (عمران خان) نے کہا تھا خودکشی کر لوں گا لیکن آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا، عمران نیازی بزدل کا نام ہے، جو کشمیر کا وکیل تو نہ بنا مگر فرح گوگی کا ترجمان بن گیا‘۔
مزید پڑھیں: رونا بتارہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کا نمبر بلاک کردیا ہے، مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران نیازی الٹا ہو گیا مگر ہم پر ایک پائی کی کرپشن بھی ثابت نہیں کرسکا، شعبدہ باز عمران خان نے چار سال عوام کا خون چوسا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار وزیراعلیٰ کی کابینہ نہیں ہے، میری کابینہ ہو نہ تو چینی 70روپے کلو پر لاؤں گا اور پورے پنجاب میں آٹا اور گھی سستا کر دوں گا۔
حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ عمران اگر تم باز نہ آئے اور ہمیں جیلوں کے دروازے کھولنے پڑے تو تمہارے لیے وہ بھی کھول دیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔