وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا کردیا گیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 28 مئ 2022
یوٹیلیٹی اسٹورز پر 10 کلو آٹے کے تھیلے پر 90 روپے اور 20 کلو کے تھیلے پر 180 روپے کی کمی کردی گئی.

یوٹیلیٹی اسٹورز پر 10 کلو آٹے کے تھیلے پر 90 روپے اور 20 کلو کے تھیلے پر 180 روپے کی کمی کردی گئی.

 اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر 10 کلو آٹے کے تھیلے پر 90 روپے اور 20 کلو کے تھیلے پر 180 روپے کی کمی کردی گئی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا کر دیا گیا ہے، اور 10 کلو والے آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 90 روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر 10 کلو آٹے کا تھیلا 490 روپے سے کم کر کے 400 روپے کا کر دیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  یوٹیلیٹی اسٹورزپرآٹا بھی مہنگا ہوگیا

یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو والے آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 180 روپے کی کمی کی گئی ہے، اور اب اسٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 980 روپے کے بجائے 800 روپے میں دسیتاب ہوگیا۔  کر دیا گیا، اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا مہنگا ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، جس کے تحت 20 کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت میں 180 روپے کرکے 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے سے بڑھا کر980 روپے کا کردیا گیا تھا، جب کہ 10 کلو کے تھیلے کی قیمت 90 روپے اضافے کے بعد 400 روپے سے بڑھ کر 490 روپے ہوگئی تھی۔ تاہم وزیراعظم نے پرانی قیمت پر ہی آٹا فروخت کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔