103 سالہ خاتون نے طیارے سے چھلانگ لگا کر ریکارڈ قائم کردیا

ویب ڈیسک  پير 30 مئ 2022
خاتون پیراشوٹ کی مدد سے زمین پر اتر گئیں، فوٹو: فائل

خاتون پیراشوٹ کی مدد سے زمین پر اتر گئیں، فوٹو: فائل

اسٹاک ہوم: سویڈن میں 103 برس کی معمر خاتون نے جہاز سے پیرا شوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سویڈن میں 103 سالہ خاتون روت لارسن نے فضا میں ہوائی جہاز سے چھلانگ لگائی اور پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر بحفاظت اترنے کا مظاہرہ کیا۔

اس کرتب کے دوران ان کی رہنمائی پیرا شوٹ جمپنگ کے ماہر جوکم جوہانسن نے کی۔ ہوائی جہاز سے چھلانگ لگانے کا یہ کرتب اسٹاک ہوم سے 240 کلومیٹر کے فاصلے پر موٹالا میں کیا گیا۔

روت لارسن نے اس کرتب کا مظاہرہ کرکے عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے اور وہ یہ کرتب دکھانے والی معمر ترین خاتون بن گئی ہیں۔ اس موقعے پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا اہلکار بھی موجود تھا جنہوں نے ریکارڈ کی تصدیق کی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔