گھر سے ٹیوشن جانے والی بچی زیادتی کے بعد قتل

آئی جی پنجاب نے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہو ئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی


ویب ڈیسک June 14, 2022
واقعے میں ملوث ملزم جلد سلاخوں کے پیچھے ہوگا، آر پی او راولپنڈی، فائل:فوٹو

پنجاب کے شہر اٹک کے قریب دس سالہ معصوم بچی کو ذیادتی کے بعد قتل کردیا گیا،آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سےفوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ سفاک ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،آئی جی پنجاب نے مبینہ زیادتی کے بعد 10 سالہ بچی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے،آئی جی پنجاب نے ملزم کی فوری گرفتاری کیلئے اسپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔

حکام بالا کی ہدایت پر آر پی او راولپنڈی عمران احمر نے کمشنر راولپنڈی نورالامین مینگل کے ہمراہ جاۓ وقوعہ کا دورہ کیا اور بچی کے والدین سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جلد از جلد سفاک قاتل کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیلا جاۓ گا۔