کئی فٹ بلندی سے گرنے والا نوجوان معجزاتی طور پر محفوظ رہا

نوجوان کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ ایک روز انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل رہا، والدہ


ویب ڈیسک June 15, 2022

لائیو کنسرٹ کے دوران کئی فٹ بلندی سے گرنے والا نوجوان معجزاتی طور پر بچ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی ریاست اسکاٹ لینڈ کے آئی بروکس اسٹیڈیم میں لائیو کنسرٹ کے دوران ڈیلن نامی نوجوان کے 35 فٹ اونچائی سے گرنے کا خوفناک واقعے پیش آیا، جسے فوری طور پر بے ہوشی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

نوجوان کے گرنے کا منظر کنسرٹ کی سیکیورٹی کیلئے لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمرے میں بھی محفوظ ہوگیا۔

نوجوان کے نیچے گرتے ہی کنسرٹ میں افراتفری مچ گئی اور ریسکیو اہلکار فوری طور پر ڈیلن کو اسپتال منتقل کیا جہاں وہ ایک روز انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج رہا، کیوں کہ وہ گرتے ہی بےہوش ہوگیا تھا اور کئی گھنٹوں تک اسے ہوش نہیں آیا۔

نوجوان کی والدہ نے انکشاف کیا کہ اتنی اونچائی سے گرنے کے باوجود ڈیلن کو حیران کن طور پر کوئی زخم نہیں آئے اور وہ معجزاتی طور پر بلکل ٹھیک رہا، جس کے باعث ڈاکٹر نے ایک روز بعد اسے اسپتال سے گھر جانے کی اجازت دے دی۔