عطیات کے نام پر اربوں روپے کے طبی آلات اسمگل کرنے والے گروہ کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

منظم گروہ نےملتان انسٹیٹیوٹ آف کڈنی کے نام پراربوں روپے کے طبی آلات مقامی مارکیٹ میں فروخت کٸے،کسٹم


ویب ڈیسک June 17, 2022
فائل فوٹو

لاہور: پاکستان کسٹمز نے عطیات کے نام پر ڈیوٹی و ٹیکس چھوٹ کی جعلی دستاویزات کے ذریعے طبی آلات کلیئر کروانے والے گروہ کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرلیا۔

ایڈیشنل کلیکٹر کسٹمز اپریزمنٹ فیصل بخاری کے مطابق منظم گروہ نے پنجاب ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے جعلی سرٹیفیکیٹ کے ذریعے اربوں روپے کا مال عطیہ شدہ ظاہر کرکے ڈیوٹی و ٹیکسوں کی چھوٹ کے ساتھ کلئیر کروایا۔ گروہ نے کسٹم حکام کی ملی بھگت سے آئی ڈی پاس ورڈ حاصل کیا جس کی داخلی سطح پر تحقیقات کی جارہی ہے، محکمہ کسٹمز نے aسپتال کے ملازم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

محکمہ کے دیگر افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہو ئے ایڈیشنل کلoکٹر کسٹمز کاکہنا تھا کہ ایک منظم گروہ کی جانب سے سرکاری اسپتال ملتان انسٹیٹیوٹ آف کڈنی کے نام پر2017 سے اربوں روپے کے طبی آلات درآمد کرکے مقامی مارکیٹ میں فروخت کٸے گٸے۔

انہوں نے بتایا کہ اسکینڈل کے ماسٹر مائنڈ اسد اقبال شیخ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جس نے مذکورہ اسپتال کے نام پر ملک بھر میں طبی آلات کے 126 کنسائمنٹس کلئیر کروائے، ان میں 38 کنسائمنٹس کسٹمز اپریزمنٹ ویسٹ کراچی سے کلئیر کروائے گئے۔

ایڈیشنل کلیکٹر کا کہنا تھا کہ محکمہ کسٹمز نے گروہ کے ساتھ کام کرنے والے ملازمین کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، توقع ہے کہ اس مقدمے میں مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کسٹمز نے لگژری آئٹمز کی مقررہ آخری تاریخ 19مئی کے گزرنے کے بعد دستاویزات کی تاریخوں میں ردوبدل کے امکانات کے پیش نظر درآمد ہونے والی لگژری اشیاء کی کلئیرنس ایگزامنیشن سخت کردی ہے۔