افغانستان زلزلہ: پاکستان کا متاثرین کیلئے فوری امدادی سامان بھیجنے کا اعلان

ویب ڈیسک  بدھ 22 جون 2022
فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

 اسلام آباد: حکومت پاکستان نے افغانستان میں زلزلے سے متاثر ہونے والوں کو فوری امدادی سامان بھیجنے کا اعلان کردیا۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر افغانستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے فوری امدادی سامان بھجوایا جا رہا ہے، ہنگامی امدادی سامان میں خوراک،خیمے، کمبل اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔

مزید پڑھیئے:افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 950 افراد جاں بحق

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ‘این ڈی ایم اے’ نے دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر امدادی سامان کا انتظام کیا۔

مزید پڑھیئے:زلزلے سے متاثرافغان عوام کوامداد فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں، آئی ایس پی آر

 

واضح رہے کہ وزیراعظم نے بدھ کو افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے جانی ومالی نقصانات پر امداد بھجوانے کا اعلان کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔