زلزلے سے متاثرافغان عوام کوامداد فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں، آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک  بدھ 22 جون 2022
زلزلے اورسیلاب سے متاثر افغان عوام کو امداد فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں،آئی ایس پی آر:فوٹو:فائل

زلزلے اورسیلاب سے متاثر افغان عوام کو امداد فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں،آئی ایس پی آر:فوٹو:فائل

 راولپنڈی: پاک فوج نے افغانستان میں زلزلہ متاثرین کو امداد فراہم کرنے کی پیش کش کردی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ افواج پاکستان افغانستان کے زلزلہ متاثرین کو ہرممکن امداد فراہم کرنے کوتیارہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورسروسز چیفس نے افغانستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے اورسیلاب سے ہونے والے جانی اورمالی نقصان پرافسوس کا اظہارکیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔