- ضلع بدین کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق
- غیرمتعلقہ پاسپورٹ برآمد ہونے پر پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس کینیڈا میں گرفتار
- اگلے ماہ مہنگائی کی شرح کم ہو کر 21 سے 22 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان
- اقتصادی بحالی اور معاشی نمو کے لیے مشاورتی تھنک ٹینک کا قیام
- اے ڈی ایچ ڈی کی دوا قلبی صحت کے لیے نقصان دہ قرار
- آصفہ بھٹو زرداری بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب
- پشاور: 32 سال قبل جرگے میں فائرنگ سے نو افراد کا قتل؛ مجرم کو 9 بار عمر قید کا حکم
- امیرِ طالبان کا خواتین کو سرعام سنگسار اور کوڑے مارنے کا اعلان
- ماحول میں تحلیل ہوکر ختم ہوجانے والی پلاسٹک کی نئی قسم
- کم وقت میں ایک لیٹر لیمو کا رس پی کر انوکھے ریکارڈ کی کوشش
- شام؛ ایئرپورٹ کے نزدیک اسرائیل کے فضائی حملوں میں 42 افراد جاں بحق
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط
- پی ٹی آئی قانونی ٹیم کا چیف جسٹس اور جسٹس عامر فاروق سے استعفی کا مطالبہ
- اہم چیلنجز کا سامنا کرنے کیلیے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، جوبائیڈن کا وزیراعظم کو خط
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا
- اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی، سرمایہ کاروں کے 17ارب ڈوب گئے
- پشاور بی آر ٹی؛ ٹھیکیداروں کے اکاؤنٹس منجمد، پلاٹس سیل کرنے کے احکامات جاری
- انصاف کے شعبے سے منسلک خواتین کے اعداد و شمار جاری
- 2 سر اور ایک دھڑ والی بہنوں کی امریکی فوجی سے شادی
- وزیراعظم نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلیے سرخ قالین پر پابندی لگادی
جونئیر لیگ: پاکستان کے بڑے نام ایونٹ میں نظر آئیں گے، چیئرمین پی سی بی
کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں شروع ہونے والی پہلی پاکستان جونیئر لیگ ملک میں کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی، لیگ کا اصل مقصد قومی کرکٹ ٹیم کے لیے بیک اپ تیار کرنا ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جونیئر لیگ کے لیے 30 تجارتی وکاروباری اداروں نے تعاون کا یقین دلایا ہے، لیگ میں شاہد آفریدی، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی مینٹور ہونگے،اپنے دور کے عظیم بیٹسمین جاوید میاں داد لیگ کی نگرانی کریں گے۔
رمیز راجا نے کہا کہ چاروں نامور کھلاڑی بین الاقوامی کرکٹ میں کپتانی کا تجربہ رکھنے کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر چھ انٹرنیشنل ٹورنامنٹس بھی جیت چکے ہیں، تین ٹیموں کے مقررہ تینوں مینٹورز ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سمیت دنیا بھر کی انٹرنیشنل لیگز میں کھیلنے کاوسیع تجربہ رکھتے ہیں، جن کی پی جے ایل کی ٹیموں کے ڈریسنگ رومز میں موجودگی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ سابق کپتان جاوید میانداد لیگ کے مینٹور کی حیثیت سے تمام ٹیموں کے مینٹورز کی سرپرستی کریں گے جبکہ چاروں کرکٹرزلیگ میں شامل نوجوان کھلاڑیوں کی مینٹورنگ کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں پی جے ایل کے ایمبیسڈرز بھی ہوں گے، جو اپنے تجربے اور علم کی بدولت دنیائے کرکٹ میں لیگ کی پذیرائی کا سبب بنیں گے۔
جونیئر لیگ (پی جے ایل) کی باقی تین ٹیموں کے مینٹورز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
رمیز راجا نے کہا کہ چیرمین شپ کے آغاز میں ہی برا موقع آیا کہ دو بڑی کرکٹ ٹیموں نے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کردیا لیکن آئی سی سی کی میٹنگ میں معاملہ اٹھایا تو چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی بھی ملی اور انگلینڈ، نیوزی لینڈ دوبارہ دورے کی حامی بھی بھری۔
6⃣ major world titles between them
1⃣,5⃣5⃣9⃣ international appearances
4⃣3⃣,0⃣5⃣7⃣ runs
9⃣9⃣2⃣ wicketsJaved Miandad, Daren Sammy, Shahid Afridi and Shoaib Malik join the Pakistan Junior League as mentors!
Read more: https://t.co/Q3XrTttu7R pic.twitter.com/5fWaxjSm6y
— Pakistan Junior League (@ThePJLofficial) June 29, 2022
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ اس سال پی ایس ایل میں سب سے زیادہ کامیاب رہا، ہر فرنچائز کو 81 کروڑ روپے کا منافع ملے گا، پاکستان سپر لیئگ (پی ایس ایل) کو چھوٹے شہروں میں بھی لے جانا چاہتے ہیں تاکہ شائقینِ کرکٹلطف اندوز ہوسکیں۔
انہوں نے کہا کہ سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی پنشن میں اضافہ ایک کاوش ہے، 250 سابق کرکٹرز کو پی سی بی میں نوکریاں دی ہیں،کرکٹ فاؤنڈیشن آئندہ تین ماہ میں اپنا کام شروع کر دے گی۔ جس کے لیے 10 کروڑ روپے منظور کیے ہیں، مزید مالی تعاون بھی ملے گا۔
کراچی میں اسٹیڈیم کے قریب ہوٹل کی تعمیر کا منصوبہ
رمیز راجا کا کہنا تھا کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے ساتھ لاہور اور ملتان میں 70،70 کمرے تعمیر کریں گے، کراچی میں ہوٹل کےلیے پی آٸی اے کی زمین پر بات چیت چل رہی ہے، یہاں پر نئی اسکرین کی تنصیب کے ساتھ ایل ای ڈی لائٹس اور نئی کرسیاں بھی لگائی جائیں گی۔
مزید پڑھیں: ’’ڈراپ اِن پچز ناگزیر ہیں، تنقید کے باوجود لگ کررہیں گی‘‘
ہاسپیٹیلیٹی باکسز کی ازسر نو تعمیر ہوگی ،ہم اسٹیڈیمز میں تماشائیوں کی استعداد بڑھانا چاہتے ہیں لیکن ان تمام مقاصد کے لیے بہت بڑی رقم کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ آئی سی سی نے پاکستان کی اہمیت کو تسلیم کیا ہے اور پاکستان کے موقف کی تائید بھی کی گئی ہے، اگلے ماہ آئی سی سی کے ہونے والے اجلاس میں پاکستان تجارتی منافع میں اپنا حصہ بڑھانے پر زور دے گا۔
کھلاڑیوں کو میڈیا سے دور رکھنے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو
چئیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ جب آپ چیف سلیکٹر محمد وسیم سے کہیں کہ وہ تو لیپ ٹاپ لے کر بیٹھ جاتے ہیں، جیسی پیڈلائن لگائیں گے تو کھلاڑی میڈ سے دور ہی بھاگیں گے، میڈیا کو خبروں کی سرخیاں لگانے میں احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔