کپل دیو کے بعد بھارتی ٹیم کی قیادت فاسٹ بولر کے سپرد

ویب ڈیسک  جمعـء 1 جولائی 2022
(فوٹو: ایکسپریس نیوز) بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں کل ایجبسٹن میں مدمقابل ہوں گی

(فوٹو: ایکسپریس نیوز) بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں کل ایجبسٹن میں مدمقابل ہوں گی

 لندن: بھارتی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل مشکلات کے بھنور میں پھنس گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اعلان کیا ہے کہ انگلیںڈ کے خلاف سیریز کے لیے جسپریت بمراہ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ریشبھ پنت کو نائب کپتان ہوں گے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم کے مستقل کپتان روہت شرما کورونا میں مبتلا ہیں جس کے باعث وہ ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں ٹیسٹ میچ کل سے ایجبسٹن میں شروع ہو رہا ہے۔ سیریز میں بھارت کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

مزید پڑھیں:انگلینڈ کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا جھٹکا

حال ہی میں ریشبھ پنت نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی20 سیریز میں بھارت کی قیادت کے فرائض سرانجام دیے تھے تاہم بھارت کو سیریز میں شکست کا مزہ چکھنا پڑا تھا۔

جسپریت بمراہ نے 2016 کے آسٹریلیا کے دورے سے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اب وہ انگلینڈ سے کپتانی کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے 29 ٹیسٹ میچوں میں 123 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ 8 بار 5 وکٹ جھٹکا ہے۔ ان کی بہترین کارکردگی 27 رنز کے عوض 6 وکٹیں ہیں۔

مزید پڑھیں: ’’سینچری کی ڈیمانڈ نہیں، چاہتے ہیں کوہلی میچ وننگ اننگز کھیلیں‘‘

واضح رہے کہ سابق بھارتی فاسٹ بولر کپل دیو کے بعد جسپریت بمراہ دوسرے فاسٹ بولر ہیں جنہیں بھارتی ٹیم کی قیادت کے فرائض سونپے گئے ہیں۔

بھارتی ٹیسٹ اسکواڈ: جسپریت بمراہ (کپتان)، شبھمن گل، ورات کوہلی، شریاس ائیر، ہنوما وہاری، چیتشور پجارا، رشبھ پنت (نائب کپتان-وکٹ کیپر)، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، رویندرا جڈیجہ، روی چندرن اشون، شاردل ٹھاکر، محمد شامی، محمد سراج، امیش یادو، پرسدھ کرشنا، مینک اگروال۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔