بالی ووڈ اسٹارز کی مسلمانوں کو عید کی مبارک باد

ویب ڈیسک  اتوار 10 جولائی 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے عید کے موقع پر مسلمانوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اسٹار سنجے دت، مادھوری ڈکشٹ، سدھارتھ ملہوترا سمیت مسلمان اداکار عامر خان، عمران ہاشمی اور ہما قریشی نے عید کی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سنجے دت نے انسٹاگرام پر عید مبارک کا کارڈ شیئر کیا اور لکھا کہ عید خوشی اور ہنسی سے بھرپور رہے۔ مادھوری نے بھی کہا یہ عید بھی سب کے لیے یاد گار بن جائے۔

اسی طرح سدھارتھ ملہوترا نے بھی سلام کے انداز میں مسلمانوں کو عید مبارک کہا۔
madhori
sanju

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔