بلوچستان میں سیلاب متاثرین کے لیے مفت موبائل فون سروس شروع

ویب ڈیسک  منگل 2 اگست 2022
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

اس: بلوچستان میں سیلاب متاثرین کے لیے مفت موبائل فون کال کی سہولت فراہم کردی گئی۔

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بلوچستان میں شدید سیلاب کے پیش نظر صارفین کی سہولت کے لیے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا، بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صارفین کے لیے سیلولر موبائل فون کمپنی جاز نے مفت کالز سروس شروع کردی ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق صوبے میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موبائل فون سروس فراہم کرنے والی کمپنی جاز اگلے سات دنوں تک اپنے تمام صارفین کو مفت آن نیٹ (اسی نیٹ ورک پر) اور پی ٹی سی ایل پر مفت کال کی سروس فراہم کرے گی، کال کنکشن پر کوئی کال سیٹ اپ چارجز لاگو نہیں ہوں گے۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق بیلنس نہ ہونے کے باوجود صارفین آن نیٹ کال کر سکیں گے، پی ٹی اے اس مشکل وقت میں بلوچستان کے متاثرہ عوام کے ساتھ ہے، پی ٹی اے متاثرہ علاقوں میں مواصلاتی ذرائع کی نگرانی بھی جاری رکھے ہوئے ہے اور جہاں ضروری ہو وہاں تازہ ترین صورتحال سے متعلق آگاہی بھی دے رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔