- پنجاب پولیس کی خاتون افسر عالمی ایوارڈ کے لیے منتخب
- لاہور ائرپورٹ؛ تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200 نایاب کچھوے برآمد
- امتحانات میں ناکامی کی عمومی وجوہات
- پختونخوا میں بارشیں جاری، گندم کی فصلیں بری طرح متاثر
- کوچنگ کمیٹی کی سربراہی ’ناتجربہ کار‘ کے سپرد
- PSOکا مالی سال 2024کے9ماہ میں 13.4ارب روپے کا منافع
- وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو ’برصغیر‘ کا مسئلہ قرار دے دیا
- فخرزمان میچ فنش نہ کرنے پر کف افسوس ملنے لگے
- ہیڈ کوچ اظہر محمود نے شکست میں بھی مثبت پہلو تلاش کرلیے
- راشد لطیف نے ٹیم کی توجہ منتشر ہونے کا اشارہ دیدیا
- اسرائیلی بمباری میں شہید حاملہ خاتون کی بعد از وفات پیدا ہونے والی بیٹی بھی چل بسی
- تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد
- اُلٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
- امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پر آگئی
- نظام انصاف ٹھیک ہونے تک کچھ ٹھیک نہیں ہوگا:فیصل واوڈا
- پہلا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے پاکستان ویمن ٹیم کو ایک رن سے شکست دے دی
- خیبر پختونخوا: صوبائی وزراء اور مشیروں کی مراعات میں اضافے کی سمری تیار
- فوج سے جلد مذاکرات ہوں گے، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات ہوگی، شہریار آفریدی
- چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
- وزیراعظم کی ہدایت پر کرپشن میں ملوث ایف بی آر کے 13 اعلیٰ افسران عہدوں سے فارغ
سوات میں طالبان کی موجودگی کے معاملے پر افغان حکومت سے رابطے میں ہیں، خواجہ آصف
لاہور: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سوات میں طالبان کی موجودگی کی اطلاعات کو دیکھ رہے ہیں اور ہم افغان حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
مقامی ہوٹل میں ڈیفنس ایکسپورٹ پرموشن آرگنائزیشن (ڈی ای پی او) کے زیر اہتمام 11ویں انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزبیشن و سیمینار کی تقریب سے خطاب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کے اداروں کا احترام تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین پر لاگو ہوتا ہے، قانون توڑنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ کئی سال سے مشکلات کا سامنا کررہے ہیں کسی ملک کے خلاف کوئی جارحانہ عزائم نہیں، لیکن ملکی دفاع کو مزید مستحکم کرتے رہیں گے پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کا ہرممکن دفاع کیا جائیگا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ دفاعی نمائش کی کامیابی کے لئے پرعزم ہیں، گزشتہ 20 برس کے دوران ہر گزرتے سال میں دفاعی ہتھیاروں کی نمائش آئیڈیاز پہلے سے زیادہ نمایاں ہونا بے حد خوشی کا باعث ہے۔
شہباز گل کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا قانون کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق نمٹیں گے، سنا ہے شہباز گل نے کل کہا کہ فوج میری جان ہے، اگر ایسا کہا ہے تو اچھا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔