سندھ کے 9اضلاع آفت زدہ قرار

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 13 اگست 2022
فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

 کراچی: سندھ حکومت نے بارش سے متاثر ہونے والے 9 اضلاع کو آفت زدہ قرار دیدیاہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  آفت زدہ قرار دی جانے والی 723 دیھ زرعی ٹیکس ڈھل معاف کردیاگیاہے جس کی  وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے منظوری دے دی ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق بینکوں سے لیے گئے زرعی قرضے کی قسطیں جمع کرانے سے ایک برس تک استثنی حاصل ہوگا، سندھ حکومت کی جانب سے دئے گئے استثنی میں قمبر شھدا کوٹ، مٹیاری، ٹھٹہ دادو،جامشورو، بدین،سانگھڑ، نوشہرو فیروز،خیرپور کے اضلاع کی  دیھ شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔