مینارِپاکستان پارک؛ خواتین سے چھیڑخانی کے الزام میں 65 اوباش لڑکے گرفتار

ویب ڈیسک  اتوار 14 اگست 2022
—فائل فوٹو: اے ایف پی

—فائل فوٹو: اے ایف پی

 لاہور: جشن آزادی کے موقع پر مینار پاکستان پارک میں اوباش لڑکوں کی خواتین سے چھیڑ خانی کے متعدد واقعات پیش آئے جبکہ پولیس نے واقعات میں ملوث 65 اوباش لڑکوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ 

فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق مینار پاکستان پارک میں عوام کا غیرمعمولی رش کے پیش نظر 800 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے۔ اس دوران شدید رش میں اوباش لڑکوں نے خواتین سے چھیڑ خانی بھی کی۔

خواتین کے ساتھ آئے مردوں اور اوباش لڑکوں کے مابین تلخ کلامی بھی ہوئی اورایک موقعے پر ڈنڈے بھی چل پڑے۔ پولیس کے پہنچنے سے پہلے منچلے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

علاوہ ازیں پولیس نے آزادی پل پر کھڑے اوباش لڑکوں کے خلاف لاٹھی چارج بھی کی۔

چھیڑ خانی میں ملوث 65 اوباش لڑکے گرفتار

بعدازاں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے بتایا کہ گریٹر اقبال پارک میں شہریوں کے بڑھتی تعدادکے پیش نظر میں مزید اضافی کے باعث اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس پی سٹی سرفراز ورک ہجوم کو کنٹرول کرنے کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ پولیس نے شہریوں سے چھیڑ خانی میں ملوث 65 اوباش لڑکوں کو حراست میں لے لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔