لاہور میں رشوت طلبی کے الزام میں دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے شہری سے ایک لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی، کھلونا پستول کے سامان کو آتش بازی کا مواد قرار دے کر شہری کو ہراساں کیا۔
ملزم خرم شہزاد پنجاب کانسٹیبلری، راشد وسیم چوکی راجہ مارکیٹ میں تعینات تھا۔ دونوں اہلکاروں کے خلاف تھانہ راوی روڈ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق شہریوں کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور دباؤ کا نشانہ نہیں بننے دیں گے، اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، پولیس میں احتساب اور خود احتسابی یقینی بنائی جا رہی ہے۔