کوئٹہ:
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں سے بلوچستان کے بے روزگار نوجوانوں کے لیے وفاقی محکموں میں بھرتیوں کا عمل باقاعدہ شروع کر دیا گیا۔
بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے خصوصی مشن کے تحت 13 وفاقی وزارتوں کے ماتحت 100 سے زائد محکموں میں بھرتیاں کل سے ہوں گی۔
وفاقی محکموں میں بلوچستان کے لیے 5 ہزار ملازمتوں کی فراہمی کے منصوبے میں نوجوانوں کو مرحلہ وار روزگار دیا جائے گا۔ بھرتیوں کے عمل کو شفاف اور میرٹ پر یقینی بنانے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
بلوچستان میں بھرتیوں کے عمل کی نگرانی 100 سے زائد وفاقی کمیٹی کے ممبران سمیت متعلقہ حکام کریں گے۔ سیکرٹری اور فیڈرل سیکرٹری پر مشتمل کمیٹی ممبران باقاعدہ تمام اضلاع پہنچ کر میرٹ کو یقینی بناتے ہوئے بھرتی کے عمل میں حصہ لیں گے۔
وفاقی وزارتوں اور متعلقہ محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونے پر بلوچستان کے نوجوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔