باجوڑ میں چیک پوسٹ کے قریب دھماکے میں دو پولیس اہلکار شہید

ویب ڈیسک  جمعـء 19 اگست 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

باجوڑ: خیبرپختونخواہ کے ضلع مالاکنڈ کے علاقے باجوڑ میں دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صمد خان کے مطابق ضلع باجوڑ میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب زور دار دھماکا ہوا، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

سیکیورٹی فورسز نے ریسکیو ادارے کے ذریعے جائے وقوعہ پر امدادی کام کیا اور متاثرہ افراد کو اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹرز نے دو پولیس اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کی۔

دھماکے کے بعد پولیس نے سڑک کو آمد و رفت کے لیے مکمل بند کردیا ہے جبکہ علاقے میں بھاری نفری اور کمانڈوز کو تعینات کردیا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ دھماکا ٹائم ڈیوائس (آئی ای ڈی) کے ذریعے کیا گیا، سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔