گجرات سے واپسی پرعمران خان کے قافلے میں شامل گاڑی کو آگ لگ گئی

ویب ڈیسک  ہفتہ 3 ستمبر 2022
—فوٹو

—فوٹو

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان  کے قافلے میں شامل گاڑی کو اچانک آگ لگ گئی۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان گجرات میں عوامی جلسہ کرکے اسلام آباد واپس آرہے تھے۔ ان کے اسکواڈ میں شامل ایک گاڑی کو آگ لگ گئی۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کچھ فاصلے پر عقب سے آنے والی گاڑی میں سوار تھے ان کی گاڑی و دیگر گاڑیاں محفوظ رہیں۔

عمران خان کے ساتھ سیکیورٹی اسٹاف انہیں روکے بغیر اسلام آباد روانہ ہوگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔