خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان تھا


ویب ڈیسک September 03, 2022
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان تھا (فوٹو: فائل)

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس پر لوگ خوف زدہ ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختون خوا کے شہروں پشاور سمیت چترال، مالاکنڈ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس پر لوگ خوف زدہ ہوگئے اور گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان تھا۔

مقبول خبریں