شاہد آفریدی کے دو چھکوں نے ایشون کا کیریئر ختم کر دیا، حفیظ

ویب ڈیسک  منگل 6 ستمبر 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) سوشل میڈیا پر کئی مداحوں کا سابق کپتان سے معافی مانگنے کا مطالبہ

(فوٹو: ٹوئٹر) سوشل میڈیا پر کئی مداحوں کا سابق کپتان سے معافی مانگنے کا مطالبہ

 لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے دعویٰ کیا ہے کہ اشیا کپ 2014 کے دوران شاہد آفریدی کے دو چھکوں نے روی چندرن ایشون کا کیریئر ختم کر دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سابق کپتان محمد حفیظ نے اپنا ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی نے 2014 کے ایشیا کپ میں ایشون کو یک کے بعد دیگرے دو چھکے لگا کر انکا کیریئر ختم کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہد بھائی آپ کے اِن دو چھکوں کیلئے بےحد شکریہ جس نے ہماری جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں: خاتون مداح کی رضوان کے ساتھ ’’دورفی‘‘ سوشل میڈیا پر وائرل

یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے بھارت کے خلاف اس میچ میں 18 گیندوں پر 34 رنز کی اننگز کھیل کر بھارت سے جیتا ہوا میچ چھین لیا تھا، جس پر لاکھوں بھارتی مداحوں نے اپنی ٹیم پر تنقید کے نشتر چلائے تھے۔

دوسری جانب حفیظ کا یہ بیان بہت سے مداحوں کو اچھا نہیں لگا جبکہ انہوں نے حفیظ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔