چیف سلیکٹر نے ورلڈکپ سے قبل اسکواڈ میں تبدیلی کا اشارہ دیدیا

قومی ٹیم کا مڈل آرڈر مسائل کا شکار ہے، مختلف کمبی نیشن آزما رہے ہیں، محمد وسیم


ویب ڈیسک September 22, 2022
(فوٹو: فائل) قومی ٹیم کا مڈل آرڈر مسائل کا شکار ہے، مختلف کمبی نیشن آزما رہے ہیں، محمد وسیم

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے ورلڈکپ سے قبل اسکواڈ میں تبدیلی کا اشارہ دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کا مڈل آرڈر مسائل کا شکار ہے، اسی لیے مخلتف کمبی نیشن آزمانے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اوپنر فخر زمان کی انجری اور فٹنس مسائل برقرار رہے تو اسکواڈ میں تبدیلی کا آپشن موجود ہے، جس کے لیے کچھ نام زیر غور ہیں۔

مزید پڑھیں: مڈل آرڈر کے غلطیاں دہرانے پر انضمام الحق کو تشویش

محمد وسیم نے کہا کہ نیشنل ٹی20 کپ میں شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بیٹر صائم ایوب اور شرجیل خان کے نام 18 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں تاہم ٹاپ 15 میں شامل نہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی پچز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں ورلڈ کپ ضرور ہے لیکن ایسا نہیں کہ یہاں کھیل کر تیاری کا موقع نہیں ملے گا تاہم میگا ایونٹ سے قبل جیت کا مومنٹم بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: شکستوں پر تنقید، کرکٹرز کے لہجے میں تلخی بھر گئی

چیف سلیکٹرنے اعتراف کیا کہ ایشیاکپ کے فائنل اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں تھی۔

محمد وسیم نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کو ون ڈے میچز کم ملتے ہیں اس وجہ سے آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں زیادہ نئے کھلاڑیوں کو نہیں آزمایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں