سہ فریقی سیریز؛ ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

ویب ڈیسک  بدھ 5 اکتوبر 2022
پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا(فوٹو: پی سی بی)

پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا(فوٹو: پی سی بی)

کرائسٹ چرچ: پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے مابین سہ فریقی سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سہ فریقی سیریز کی ٹرافی تصاویر شیئر کیں جس میں کپتان بابراعظم، کیوی کپتان کین ولیم سن اور بنگلہ دیش کے قائم مقام کپتان نور الحسن کو دیکھا جاسکتا ہے۔

تینوں کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر کرائسٹ چرچ کے مختلف مقامات پر بنائی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: کیویز کے ورلڈ کپ سے قبل تجربات ختم نہ ہوسکے

قبل ازیں قومی ٹیم سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لیے منگل کو کرائسٹ چرچ پہنچی تھی۔ پاکستان 7 اکتوبر کو اپنا پہلا میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔سہ فریقی سیریز کے اختتام پر قومی ٹیم 16 اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کے لیے آسٹریلیا پہنچے گی۔

مزید پڑھیں: آپ کہتے ہیں تو اُلٹا لٹک کر ٹریننگ شروع کردیتا ہوں، شاداب کا مداح کو جواب

دوسری جانب ورلڈ کپ سر پر آنے کے باوجود نیوزی لینڈ تاحال موزوں ترین الیون کی تشکیل میں ناکام رہا ہے، پاکستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ شیڈول ہوم ٹی 20 ٹرائنگولر سیریز میں بھی تجربات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

سیریز کا پہلا میچ جمعے کو کرائسٹ چرچ میں مہمان سائیڈز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1577547244152176641

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔