بھارت میں چوہے نے 14 لاکھ روپے کھا لیے

نوٹ چبانے والا چوہا اے ٹی ایم مشین میں مردہ پایا گیا


ویب ڈیسک October 15, 2022
عملے نے صبح بینک کھولا تو چوہے کی کارروائی کا پتا چلا:فوٹو:سوشل میڈیا

بھارت میں پیٹو چوہا 14 لاکھ روپے کے کرنسی نوٹ کھا گیا ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبر کے مطابق بھارت میں ایک چوہا اے ٹی ایم مشین میں گھس گیا۔ چوہے نے صبح بینک کھلنے تک 14 لاکھ روپے سے زائد کے کرنسی نوٹ کتر ڈالے۔

https://twitter.com/fasc1nate/status/1580869514614669312?s=20&t=37syt5UYrJe_3i9DIbjxgA

بینک کے عملے نے اے ٹی ایم مشین کھولی تو چوہے کے چبائےنوٹوں کا ڈھیر اور نوٹ کھانے والے چوہے کی لاش برآمد ہوئی۔چوہے کی نوٹ کھانے کی خبر کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

مقبول خبریں